25 مارچ، 2024، 10:46 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85426611
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی بحریہ نے 8 ایرانی ماہیگروں کو زندہ بچالیا

اسلام آباد (ارنا) پاکستانی بحریہ نے کھلے سمندر میں ایک ایرانی ماہی گیری کی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد اس پر سوار آٹھ ماہیگروں کو زندہ بچالیا ہے۔

پاک بحریہ کے تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان  کے مطابق، بحریہ جہاز "یرموک" کو ایک ایرانی کشتی سے ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

پاکستانی جہاز کے اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور کشتی کے 8 ایرانی ماہیگروں کو بچا لیا۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک ایرانی کشتی میں جس میں آٹھ ماہیگیر سوار تھے آگ لگ گئی تھی جس کے بعد علاقے میں پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز کو ہیلپ الرٹ بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .